عراق،16فروری(ایجنسی) عراق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے نتیجے میں کم ازکم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے
بتایا ہے کہ بغداد کے جنوب میں روسی ساختہ ہیلی کاپٹر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔ Mi-17 طرز کے اس ہیلی کاپٹر میں عملے کے دو ارکان کے ساتھ سات نان کمیشنڈ افسران سوار تھے۔